Saturday, May 4, 2024

کرکٹر حنیف محمد کی 84ویں سالگرہ پر گوگل ڈوڈل ان کے نام سے منسوب

کرکٹر حنیف محمد کی 84ویں سالگرہ پر گوگل ڈوڈل ان کے نام سے منسوب
December 21, 2018
لاہور (92 نیوز) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی 84 ویں  سالگرہ پر منفرد  خراج عقیدت پیش کیا۔ گوگل ڈوڈل کو لٹل ماسٹر حنیف محمد سے منسوب کردیاگیا۔ حنیف محمد 21 دسمبر 1934 کو ریاست جونا گڑھ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے انیس سو پچاس سے انیس سو ستر تک   پچپن ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ وہ ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز تھے۔