Sunday, May 19, 2024

کرکٹر آصف علی کی بیٹی دعا فاطمہ سپرد خاک

کرکٹر آصف علی کی بیٹی دعا فاطمہ سپرد خاک
May 23, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز)  کرکٹر آصف علی کی ننھی پری منوں مٹی تلے جا سوئی، کینسر جیسے موذی مرض سے لڑتے دعا فاطمہ جان کی بازی ہار گئی،تاہم نماز جنازہ میں کسی بھی سیاسی شخصیت نہ ہی نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ فیصل آباد کے سمن آباد کے رہایشی قومی کرکٹر آصف علی کی ڈیڑھ سالہ بیٹی دعا فاطمہ کئی ماہ سےہڈیوں کے کینسر میں مبتلا تھی، امریکہ میں دوران علاج  تین روز قبل دم توڑ گئیں ، ننھی کلی دعا فاطمہ کی نمازِ جنازہ سمن آباد کے مقامی قبرستان میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی، تاہم کوئی بھی سیاسی  رہنما یا نامور کھلاڑی شریک نہ ہوئے ۔ دعا فاطمہ گھر بھر کی لاڈلی تھی ۔ آصف کے چھوٹے بھائی کا کہنا تھا کہ بھائی غم میں انتہائی رنجیدہ ہیں ۔ ننھی دعا فاطمہ کو آنسوؤں اور سسکیوں میں سمن آباد کے بہشتی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔