Tuesday, May 21, 2024

کرکٹ کے حوالے سے پاکستان جیسا ٹیلنٹ دنیا میں کہیں نہیں ، وزیراعظم

کرکٹ کے حوالے سے پاکستان جیسا ٹیلنٹ دنیا میں کہیں نہیں ، وزیراعظم
September 16, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران نے کہا کرکٹ کے حوالے سے پاکستان جیسا ٹیلنٹ دنیا میں کہیں نہیں۔ ہم اپنا کرکٹ اسٹرکچر ٹھیک کرلیں تو پاکستان ناقابل شکست ہو جائے گا۔ وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ملاقات کی  جس میں وسیم، مصباح الحق ،اظہرعلی اور محمد حفیظ بھی شریک تھے ۔ ملاقات میں وزیراعظم سے ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ مصباح الحق ، اظہرعلی اور محمد حفیظ نے مقامی کھلاڑیوں میں بڑھتی بیروزگاری کا معاملہ اٹھایا۔ پی سی بی اور پی ٹی وی اسپورٹس کے درمیان تین سالہ معاہدہ ہوا ہے۔ اس معاہدے سے پی سی بی کو 200 ملین امریکی ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔ سال 2023 تک جاری معاہدے کی پہلی اسائنمنٹ نیشنل ٹی 20 کپ ہو گا۔ 30 ستمبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کی پروڈکشن پی سی بی اور براڈ کاسٹنگ پی ٹی وی کرے گا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا ہے کہ معاہدے سے پاکستان کی کرکٹ پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ پی سی بی 3 سال میں قومی مینز اور ویمنز کرکٹ کے فروغ پر 15 ارب روپے خرچ کرے گا۔ کارکردگی مراکز میں سابق کرکٹرز کے روزگار کے لیے بھی خرچ ہو گی۔