Monday, September 16, 2024

کرکٹ کی نئی رینکنگ‘ پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام

کرکٹ کی نئی رینکنگ‘ پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں ناکام
January 24, 2016
لاہور (92نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تینوں فارمیٹس میں نئی رینکنگ جاری کر دی۔ کوئی پاکستانی ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی رینکنگ کی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بناسکا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطا بق ٹیسٹ ٹیموں میں جنوبی افریقہ کا پہلا‘ بھارت کا دوسرا اور آسٹریلیا کا تیسرا نمبر ہے۔ اسی طرح ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی چوتھی اور نیوزی لینڈکی پانچویں‘ انگلینڈکی چھٹی پوزیشن ہے۔ سری لنکا ساتویں‘ ویسٹ انڈیزآٹھویں‘ بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت دوسری اورجنوبی افریقہ تیسری پوزیشن پرہیں۔ ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈکی چوتھی‘ سری لنکاکی پانچویں‘ انگلینڈکی چھٹی پوزیشن جبکہ پاکستان کا نمبر آٹھواں ہے۔ آئی سی سی ٹی20رینکنگ میں ویسٹ انڈیز پہلے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ آسٹریلیا دوسرے‘ سری لنکاتیسرے‘ انگلینڈچوتھے اور نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ ٹی20رینکنگ میں جنوبی افریقہ چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔ نئی رینکنگ کے مطابق بھارت آٹھویں‘ افغانستان نویں اور اسکاٹ لینڈ دسویں نمبر پر ہے۔ ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیون سمتھ کا پہلا نمبر‘ یونس خان اورمصباح الحق بالترتیب چھٹے اور نویں نمبر پر ہیں۔ ون ڈے ٹاپ ٹین پلیئرز میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر پہلے نمبر پرموجودہیں جبکہ کوئی پاکستانی ون ڈے ٹاپ ٹین پلیئرز میں جگہ نہیں بنا سکا۔ ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بھی کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔ آسٹریلوی آرون فنچ پہلے‘ انڈین ویرات کوہلی دوسرے نمبر پرموجودہیں۔