Thursday, April 25, 2024

کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے

کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کھیلیں گے
June 30, 2015
لاہور (92نیوز) کرکٹ کی تاریخ کا پہلا اور آزمائشی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ رواں سال نومبرمیں کھیلاجائے گا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان مصنوعی روشنیوں میں ٹیسٹ کھیلنے پر اتفاق ہو گیا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں نومبر اور دسمبر میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ملکوں کے بورڈز نے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ میچ ستائیس ستمبر کو ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہو گا اور یکم دسمبر تک جاری رہے گا۔ میچ میں گلابی رنگ کی کوکابورا گیند استعمال ہو گی۔ میچ میں لنچ بریک کو ڈنر کہا جائے گا۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ گزشتہ سات سال سے اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کےلئے کوشاں تھا اور بالاخر اسے کامیابی مل ہی گئی۔