Wednesday, April 24, 2024

کرکٹ کی بحالی کیلئے دورہ انگلینڈ اہمیت کا حامل ہے ، مصباح الحق

کرکٹ کی بحالی کیلئے دورہ انگلینڈ اہمیت کا حامل ہے ، مصباح الحق
September 7, 2020
لاہور (92 نیوز) ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کرکٹ کی بحالی کیلئے دورہ انگلینڈ اہمیت کا حامل ہے۔ قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم طویل المدت منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔ انگلینڈ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے تاہم نتائج توقعات کے مطابق نہ آ سکے۔ ہمیں ٹیسٹ سیریز ایک صفر اور ٹی ٹوئنٹی سیریز دو صفر سے جیتنی چاہئے تھی۔ مستقبل میں نوجوان کرکٹرز کو تسلسل کے ساتھ مواقع دیں گے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں۔ سینئر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک چل سکتے ہیں۔ سرفراز احمد بہترین وکٹ کیپر اور ہمارے پلان کا حصہ ہیں۔ زمبابوے کےخلاف سیریز میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دیں گے۔ مصباح الحق نے کہا ٹیم کو لمبے عرصہ کیلئے تیار کرنے کی کوشش کرنی ہے۔ کوچز کے ناموں سے کبھی مسئلہ نہیں ہوا، ان کا کام ضروری ہے۔ حسن علی انجری کا شکار ہوئے۔ شاداب کی کارکردگی ڈاؤن ہوئی۔