Sunday, September 8, 2024

کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا !!! ایک دو سیریز کھیلنے کے بعد غور کروں گا: مصباح الحق

کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا !!! ایک دو سیریز کھیلنے کے بعد غور کروں گا: مصباح الحق
August 5, 2015
میانوالی (92نیوز) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے 92 نیوز کو خصوصی انٹرویو دیا ہے۔ یہ ان کا کسی بھی ٹی وی چینل کو میانوالی کے اپنے آبائی گھر میں پہلا انٹر ویو ہے۔ مصباح الحق نے 92نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی کرکٹ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، اگلی ایک دو سیریز کھیلنے کے بعد اس پر غور کریں گے۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ضروری نہیں آدمی جب کھیلنے کے قابل نہ رہے، اسی وقت کھیل چھوڑے، اچھی بات یہی ہے کہ مناسب وقت پر درست فیصلہ کر لیا جائے۔ ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی قیادت کرنے والے مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کی پوری کوشش کی لیکن نتیجہ انسان کے اختیار میں نہیں ہوتا۔ مصباح نے کہا کہ میانوالی کے لیے سب سے اہم چیز کرکٹ گراونڈ ہے اور وہ اس کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ مصباح الحق نے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے ٹیم کی قیادت چھوڑ دی تھی۔ اس وقت وہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہیں۔