Thursday, March 28, 2024

کرکٹ ٹیم کی ناقص ترین پرفارمنس پر ٹیم کی سلیکشن پربھی سوال اٹھنے لگے

کرکٹ ٹیم کی ناقص ترین پرفارمنس پر ٹیم کی سلیکشن پربھی سوال اٹھنے لگے
September 4, 2016
لاہور(92نیوز)کرکٹ ٹیم کی ناقص ترین پرفارمنس پر ٹیم کی سلیکشن پربھی سوال اٹھنے لگے مشکل ٹور کے لئے کیوں اتنی غیر متوازن ٹیم  ؟؟ٹیم کمبی نیشن کیا ہوتا ہےگگلی کے شنشہاہ عبد القادر نے بتا دیا۔ تفصیلات کےمطابق انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں شاہینوں کی ناقص کارکردگی پر گگلی  ماسٹراور سابق چیف سلیکٹر  کرکٹ لیجنڈ عبدالقادرنے اپنی متوازن ٹیم   تجویز کر دی۔ اوپنر بیٹسمین کے لئے سلمان بٹ اور احمد شہزاد مڈل آرڈر میں اسد شفیق ، عمر اکمل ، بابر اعظم ، صہیب مقصود جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد  کو ون ڈے ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے۔ اسپین ماسٹر کہتے ہیں  محمد عامر ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں تو دانش کنیریا کیوں نہیں۔ عبدالقادر کا کہنا تھا کہ باولرز میں عمادوسیم  ،حماد اعظم ،انور علی جبکہ آل راؤنڈر کے طور پر عبدالرزاق کو واپس لایا جائے۔ سابق چیف سلیکٹر کے مطابق  سہیل خان ،راحت علی ،جنید خان ،وہاب ریاض  باؤلنگ کا شعبہ اچھی طرح سے سنبھال سکتے ہیں۔