Thursday, April 25, 2024

کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ کون ، مصباح اور محسن حسن انٹریو پینل کے سامنے پیش

کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ کون ، مصباح اور محسن حسن انٹریو پینل کے سامنے پیش
August 29, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ کون بنے گا فیصلہ جلد متوقع ہے ،  سابق کپتان مصباح الحق اور  محسن حسن خان انٹرویو پینل کے سامنے پیش ہو گئے ۔ وقار یونس  بھی باؤلنگ کوچ بننے کے لئے پی سی بی انٹریو پینل کے سامنے پیش ہوئے جب کہ ڈین جونز نے ویڈیو لنک کے ذریعے انٹرویو دیا۔ باؤلنگ کوچ کیلئے  سابق کوچ محمد اکرم نے انٹرویو سے قبل ہی اس پوسٹ کیلئے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا جب کہ جلال الدین نے شکوہ کیا ہے کہ  باؤلنگ کوچ کیلئےاپلائی کرنے کے باوجود انہیں  انٹرویو کیلئے طلب نہیں کیا گیا ۔ ہیڈکوچ،باؤلنگ کوچ اور دیگر معاون اسٹاف کی تعیناتی کیلئے  پی سی بی کا پانچ رکنی انٹرویو پینل ایم ڈی وسیم خان ،ذاکر خان،اسد علی خان،بازید خان اور انتخاب عالم پر مشتمل ہے۔