Monday, May 6, 2024

کرکٹ ٹیم بھیجنے پر آپ کا شکریہ !!! وزیراعظم نوازشریف کا زمبابوین صدر رابرٹ موگابے کو خط

کرکٹ ٹیم بھیجنے پر آپ کا شکریہ !!! وزیراعظم نوازشریف کا زمبابوین صدر رابرٹ موگابے کو خط
June 11, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کو خط لکھا ہے جس میں ان سے دورہ پاکستان کیلئے کرکٹ ٹیم بھیجنے پر اظہار تشکر کیا گیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاو¿س کے مطابق خط میں وزیراعظم نواز شریف نے زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے کو پاکستان کرکٹ ٹیم بھیجنے پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا حالیہ دورہ پاکستان بہت بڑی کامیابی تھی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا میچز کے دوران سٹیڈیم بھرے رہے، کرکٹ سیریز کی کامیابی میں آپ کا کردار اہم رہا۔ کامیاب سیریز کے بعد دوسرے ملکوں کو بھی پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کیا جبکہ پرجوش کرکٹ شائقین نے دونوں ٹیموں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔