Friday, March 29, 2024

کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے منتخب ٹیم نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی

کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے منتخب ٹیم نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی
April 19, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے منتخب ٹیم نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

 بڑے ٹورنامنٹ سے پہلے کھلاڑیوں کی کپتان سے ملاقات ہوئی جس میں اہم ٹپس حاصل کیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ورلڈ کپ اسکواڈ کی حوصلہ افزائی کی۔ ٹیم کو 1992 کے ورلڈ کپ کے تجربات سے آگاہ کیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ ، قومی ٹیم ، وزیراعظم ، پی سی بی چیئرمین ، کوچ ، ٹیم مینجمنٹ، سلیکشن کمیٹی، ڈائریکٹر آپریشن

 ورلڈ کپ  اور دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب ٹیم چیف سلیکٹر انضمام الحق ،ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور ٹیم مینجمنٹ نے بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

 وزیراعظم عمران خان نے تمام کھلاڑیوں کوورلڈ کپ میں محنت، لگن اور جذبے سے کھیلنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے  کھلاڑیوں سے فرداَ فرداَ مصافحہ بھی کیا۔

 کپتان سرفراز احمد سے  بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تم لیڈر ہو  اگر تم دلیری سے کھیلو گے تو ٹیم بھی دلیر ہو گی۔ عمران خان نے سرفرازاحمد کو فرنٹ سے لیڈ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 دوسری جانب ورلڈ کپ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لیے پی سی بی نے بڑا اعلان  کیا ہے۔ کھلاڑی میگا ایونٹ کےدوران بیگمات اور بچوں کو ساتھ نہیں لے جا سکیں گے۔ بورڈ کے مطابق کھیل پر تمام توجہ مرکوز رکھنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔