Thursday, March 28, 2024

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کی رونمائی آج کراچی میں ہو گی

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کی رونمائی آج کراچی میں ہو گی
April 14, 2019

کراچی (92 نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کی رونمائی آج کراچی میں ہو گی۔ لاہور میں ٹرافی کی رونمائی پر شہریوں کی بڑی تعداد اُمڈ آئی۔ فیملیز اور بچوں نے ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

 کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کا پاکستان میں سفر جاری ہے۔ شہر اقتدار کے بعد زندہ دلوں کے شہر لاہور میں چمچماتی ٹرافی کی رونمائی  کی گئی۔

 ٹرافی کی رونمائی نجی مال میں کی گئی جس کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ لوگوں نے ٹرافی کے ساتھ تصویریں بھی بنوائی۔

 گزشتہ روز  اسلام آباد کے نجی مال میں ٹرافی کو عوام کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ کپتان سرفراز بھی ٹرافی کے ہمراہ تھے۔ آج ٹرافی کی رونمائی شہر قائد میں کی جائے گی۔ میگا ایونٹ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہو گا۔