Friday, March 29, 2024

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی 3اکتوبر کو پاکستان میں رونمائی کیلئے پیش کی جائیگی

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی 3اکتوبر کو پاکستان میں رونمائی کیلئے پیش کی جائیگی
August 25, 2018
لاہور( 92 نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی 3اکتوبر کو پاکستان میں رونمائی کے لیے پیش کی جائے گی ۔  ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی لاہور،کراچی اور اسلام آباد میں کی جائے گی۔ کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر ہے کہ کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا ہنگامہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019  شروع ہونے کو ہے ۔ کرکٹ ہنگامے کی ابتدا مختلف  ممالک میں ٹرافی کی رونمائی سے  ہوگی۔ ٹرافی کے سفر کا آغاز 27 اگست کو  دبئی سے ہو گا ، ٹرافی پانچ براعظموں  کے 21 ممالک میں 60 شہروں کا سفر کرے گی ۔ ٹرافی 3اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی  جبکہ 4 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں  رونمائی ہوگئی ، ٹرافی دس دن  پاکستان میں رہے گی ۔ ٹرافی کی رونمائی  4اکتوبر  کو قذافی اسٹیڈیم میں کی جائے گی،5اکتوبر تک ٹرافی کی رونمائی لاہور میں کرائی جائے گی۔ اس کےبعد 6اکتوبر سے 8اکتوبر تک ٹرافی اسلام آباد میں رہے گی اور 9سے 13اکتوبر تک ٹرافی کی  رونمائی  کراچی میں کی جائے گی  ۔ میگا ایونٹ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، ورلڈ کپ کا پہلا میچ اوول کے میدان میں  انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں  دھماکے دار میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین 16جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔