Thursday, April 25, 2024

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں سرفراز الیون آج افغانستان کیخلاف میدان میں اترے گی

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں سرفراز الیون آج افغانستان کیخلاف میدان میں اترے گی
June 28, 2019
 لندن (92 نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی صرف دو قدم کی دوری پر ہے۔ سرفراز الیون آج افغانستان کیخلاف میدان میں اترے گی۔ سیمی فائنل میں رسائی کے لیے قومی ٹیم کو اگلے دونوں میچز میں فتح درکار ہے۔ پروٹیز اور کیویز کے شکار بعد شاہینوں کا اگلا ہدف افغانستان کی ٹیم ہے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف  جیت کے بعد سرفراز الیون نےایونٹ میں شاندار کم بیک کیا ہے۔ گرین شرٹس ایونٹ کے سیمی فائنل سے صرف دو قدم دوری پر ہیں۔ قومی ٹیم کل اپنے آٹھویں میچ میں افغانستان کیخلاف لیڈز کے میدان میں ان ایکشن ہو گی۔ سرفراز الیون آج غلطیوں پر قابو پانے کے لیے لیڈز گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔ پاکستانی ٹیم افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ میں کامیابیوں کی ہیٹرک کرنے کے لیے پر امید ہے۔ گرین شرٹس نے میگا ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ قومی ٹیم کو ٹاپ فور میں جگہ بنانے کے لیے اپنے اگلے دونوں میچز جیتنا لازمی ہوں گے اور ساتھ میزبان ٹیم انگلینڈ کی اگلے میچز میں ہار بھی ضروری ہے۔ قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سات میچز کھیل کر سات پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے۔ دوسری جانب افغانستان کی ٹیم ایونٹ میں ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔