Friday, March 29, 2024

کرکٹ ورلڈ کپ 2011 کا فائنل فکس تھا ، مہندانند التھا

کرکٹ ورلڈ کپ 2011 کا فائنل فکس تھا ،  مہندانند التھا
June 19, 2020
کولمبو (92 نیوز) سری لنکا کے سابق وزیر کھیل نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔ سابق سری لنکن وزیر کھیل مہندانند التھا نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2011 کو فکسڈ قرار دے دیا۔ سری لنکا کے سابق وزیر کھیل مہندانند التھا کا کہنا ہے کہ ہم نے 2011 کا ورلڈ کپ فروخت کر دیا تھا۔ 2011 کے فائنل میں سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جہاں بھارت نے سری لنکا کو  چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب اس وقت  کے سری لنکان ٹیم  کے کپتان کمارا سنگاکارا کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیر کھیل کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو وہ آئی سی سی   کے اینٹی کرپشن یونٹ کو فراہم کریں تا کہ تحقیقات ہو سکیں۔