Friday, May 10, 2024

کرکٹ میچ کے دوران خالی اسٹیڈیم میں مصنوعی تماشائیوں کا شور لگایا جائیگا

کرکٹ میچ کے دوران خالی اسٹیڈیم میں مصنوعی تماشائیوں کا شور لگایا جائیگا
July 7, 2020

لندن ( 92 نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے فٹبال کی طرح کرکٹ میچ  کے دوران بھی خالی اسٹیڈیم میں مصنوعی تماشائیوں کا شور لگایا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں شائقین کرکٹ کا مصنوعی شور اسٹیڈیم میں استعمال کیا جائے گا۔

اس  حوالے سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ میں اتفاق ہوگیا۔خالی اسٹیڈیم میں مصنوعی شور کا مقصد کھلاڑیوں کو پہلے جیسا ماحول فراہم کرنا ہے، پس منظر شور کے لیے پرانے میچز کی آڈیو کو استعمال کیا جائے گا۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ  کل سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگا۔