Thursday, May 16, 2024

کرکٹ فینز کے لیے بڑی خوش خبری، سری لنکا نے کرکٹ ٹیم بھیجنے کا اعلان کر دیا

کرکٹ فینز کے لیے بڑی خوش خبری، سری لنکا نے کرکٹ ٹیم بھیجنے کا اعلان کر دیا
September 19, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں پر ویرانی کے چھائے ہوئے بادل چھٹنے لگے ہیں اور سری لنکا کی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کے لیے چوبیس ستمبر کو پاکستان کے لیے اڑان بھرے گی۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہو گا۔ سری لنکن وزارت دفاع نے دورے کی اجازت دیدی اور ٹیم چوبیس ستمبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہو گی۔ پچیس ستمبر کو سری لنکن ٹیم کراچی پہنچے گی۔ گورنر سندھ اور پی سی بی کے اعلیٰ عہدے دار استقبال کریں گے۔ سری لنکن ٹیم پاکستان کے ساتھ تین ایک روز اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سریز کھیلے گی۔ پی سی بی حکام کے مطابق سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز ستائیس ستمبر سے نو اکتوبر تک جاری رہے گی۔ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہو جائے گی۔