Tuesday, May 14, 2024

کرکٹ شائقین کو پی ایس ایل سکس کے لیے اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

کرکٹ شائقین کو پی ایس ایل سکس کے لیے اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
February 3, 2021

کراچی (92 نیوز) کرکٹ شائقین کےلیے بڑی خبر آ گئی۔ پی ایس ایل سکس کے لیے اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی۔ پچیس سے تیس فیصد تک شائقین ایس او پیز کے تحت اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے۔

اسٹیڈیم میں دوسیٹیں چھوڑ کرایک سیٹ پر تماشائی بیٹھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں تقریبا سات ہزار شائقین میچ دیکھیں گے۔ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں آٹھ ہزار کے قریب شائقین میچ دیکھیں گے۔ شائقین کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا۔

ادھر پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ مکمل ہو چکی ہے ، 37 غیر ملکی کھلاڑی ایونٹ میں کھیلیں گے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ایک قیمتی کھلاڑی سے محروم ہو گئی ، نیوزی لینڈ کے بلے باز کونل منرو پی ایس ایل ایڈیشن 6 نہیں کھیل سکیں گے ۔

کولن منرو  کو آسٹریلیا میں جاری مقابلے کے بعد پاکستان آمد اور قرنطینہ  کے باعث مسائل  کا سامنا تھا جس کی وجہ  سے وہ پی ایس ایل ایڈیشن 6 میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔

اپنے ایک بیان میں کولن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھ سے بہت اچھا رویہ رکھا ،  انہوں نے اسکواڈ میں میری شمولیت کو برقرار رکھا  لیکن قرنطینہ پابندی کی وجہ سے  اب ایسا ممکن نہ ہو سکے گا۔

پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن بیس فروری سے لاہور اور کراچی میں ہو گا۔