Monday, September 16, 2024

کرکٹ سے دوری کے بعد شاہد آفریدی سماجی کاموں میں متحرک ہوگئے

کرکٹ سے دوری کے بعد شاہد آفریدی سماجی کاموں میں متحرک ہوگئے
January 30, 2017
کراچی(92نیوز)کرکٹ میدانوں سے دور آفریدی سماجی کاموں میں خاصے متحرک نظر آرہے ہیں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے جامعہ کراچی کی دیکھ بھال کا بیڑا اٹھا لیا بوم بوم کہتے ہیں بہت کرکٹ کھیل لی اب سماجی کاموں پر توجہ دوں گا۔ تفصیلات کےمطابق کرکٹ بہت کھیل  لی،انٹرنیشنل کرکٹ کا امیدوار  نہیں  ، شاہد آفریدی نے نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے  انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی سے کنارہ کشی کا اشارہ دے دیاہے لیکن لالہ جی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان  نہیں کیا کہ شائد دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے منتخب  کر لیےجائیں۔دوسری طرف  شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور  کراچی یونیورسٹی انتظامیہ میں تین سال کیلئے یونیورسٹی  کی دیکھ بھال کا معاہدہ طے پا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفریدی  نے کہا کہ اب توجہ سماجی کاموں پر ہے۔ سابق کپتان  نے سرفراز احمد کو فائٹر کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکٹ کیپرتینوں فارمیٹ کی کپتانی کی صلاحیت رکھتے ہیں ساتھ ہی انہوں نے کھلاڑیوں کو فٹنس بہتر بنانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔