Thursday, April 25, 2024

کرکٹ سیریز کھیلنے پرآمادہ کرنے کیلئے شہریار خان اور نجم سیٹھی بھارت روانہ

کرکٹ سیریز کھیلنے پرآمادہ کرنے کیلئے شہریار خان اور نجم سیٹھی بھارت روانہ
October 18, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور نجم سیٹھی بھارت روانہ ہو گئے۔ دونوں عہدیدار پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوششیں کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین شہریار خان اور نجم سیٹھی بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں پاک بھارت کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پی سی بی کی جانب سے بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سربراہ ششنک منوہر کی زیرصدارت اہم اجلاس آج ممبئی میں ہو گا جس میں پاک بھارت سیریز کے متبادل کے طور پر سہ ملکی ٹورنامنٹ پر غور کیا جائے گا۔ بھارتی بورڈ سہ ملکی ٹورنامنٹ دسمبر میں کرانے کا خواہشمند ہے جس میں پاکستان‘ بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی جائیگی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سہ ملکی ٹورنامنٹ کی پیشکش رد کی جا چکی ہے۔