Friday, May 17, 2024

کرکٹ سیریز : چیئرمین پی سی بی کو بھارتی بورڈ کے تحریری انکار کا انتظار

کرکٹ سیریز : چیئرمین پی سی بی کو بھارتی بورڈ کے تحریری انکار کا انتظار
December 16, 2015
لاہور (92نیوز) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے انتظامات کا وقت ختم ہو چکا ہے تاہم جائلز کلارک سے کہہ دیا ہے کہ بھارت کا جو بھی موقف ہو وہ ہمیں تحریری طور پر ملنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق شہریارخان نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت بھارت سیریز کیلئے انتظامات کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔ جائلز کلارک نے کہا ہے کہ ان کی ششانک منوہر سے بات ہوئی تھی۔ ششانک منوہر نے جائلز کلارک کو بتایا تھا کہ بھارتی حکومت نے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے کوئی گرین سگنل نہیں دیا۔ شہریار خان نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی تحریری ناں کا انتظار ہے۔