Thursday, April 25, 2024

کرکٹ سیاست کی نذر ہو رہی ہے‘ بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا سوچے: ظہیرعباس

کرکٹ سیاست کی نذر ہو رہی ہے‘ بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا سوچے: ظہیرعباس
October 19, 2015
دبئی (92نیوز) شیو سینا کی طرف سے جارحیت پر آئی سی سی کے صدر ظہیرعباس نے کہا ہے کہ عالمی کرکٹ کونسل چاہتی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز ہوتے رہیں لیکن بھارت میں اب کرکٹ کو سیاست کی نذر کیا جا رہا ہے۔ کر کٹ کے نقطہ نظر سے بھارت کو ورلڈ کپ کے حوالے سے سوچنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق شیو سینا پاک بھارت سیریز رکوانے کےلئے سرگرم ہے جبکہ مودی حکومت مکمل خاموش۔ ایسے میں سیریز کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا۔ 92نیوز سے گفتگو میں آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس نے کہا کہ پاک بھارت میچز ضرور ہونے چاہئیں لیکن بھارت میں کرکٹ بھی سیاست کی نذر ہو رہی ہے اس لئے بھارت کو سوچنا ہوگا۔ ظہیر عباس نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا پہلا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کو کس طرح دیکھا جائے گا یہ اہم بات ہے۔ بھارت کو آنے والے ورلڈ کپ کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ صدر آئی سی سی نے کہا کہ کر کٹ سیریز روکنے کےلئے دنیا میں بھی ایسے واقعات ہو جاتے ہیں لیکن مہذب ممالک میں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔