Monday, September 16, 2024

کرکٹ بورڈ کو قومی ٹیم کی بھارت روانگی کیلئے حکومتی اجازت کا انتظار

کرکٹ بورڈ کو قومی ٹیم کی بھارت روانگی کیلئے حکومتی اجازت کا انتظار
March 9, 2016
لاہور (92نیوز) چیئرمین پی سی بی نے پاک بھارت میچ کا وینیو تبدیل کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف پاکستانی ٹیم کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ٹیم بھیجنے کا فیصلہ سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہماچل پردیش کے بیان پرتحفظات تھے۔ پاک بھارت میچ دھرم شالہ سے کولکتہ منتقل ہونا اچھا فیصلہ ہے۔ شہریار کا کہنا تھا کہ ششانک منوہر، ڈیو رچرڈسن کو بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم کو سیکیورٹی خدشات ہیں۔ صرف پاکستانی ٹیم کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ٹیم کی بھارت روانگی سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کی مختلف جماعتوں نے نفرت انگیزبیانات دیے۔ بھارت کو پاکستانی ٹیم کیلئے سکیورٹی کی ضمانت دینا ہو گی۔