Thursday, March 28, 2024

کرکٹ باؤلنگ اسٹائل ٹیسٹ کی ایپلی کیشن تیار

کرکٹ باؤلنگ اسٹائل ٹیسٹ کی ایپلی کیشن تیار
November 14, 2018
پشاور ( 92 نیوز)کرکٹ باؤلنگ اسٹائل ٹیسٹ کرانے اب کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں،پشاورکی نجی یونیورسٹی کے طلبہ نے ایسی ایپلی  کیشن تیار کرلی ہے جو فوری طور پر کھلاڑی کو اس کا باؤلنگ اسٹائل رولز کے مطابق ہونے یا نہ ہونے کا بتا دے گی۔ کائنوکریک نامی ایپلی کیشن تیارکرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس سستی ایپلی کیشن سے کھلاڑی کو کیریئر کے آغاز سے ہی اپنا باؤلنگ اسٹائل قانونی بنانے میں مدد ملے گی۔ اس ایپلی کیشن کے بنانے والے کہتے ہیں اس سے کرائی گئی بال کے بارے میں ہرزاویئے سےمکمل تفصیل سامنے آجاتی ہے۔