Friday, March 29, 2024

کرک : پولیس کا ملزم کےساتھ شرمناک سلوک،حوالدارنےڈی پی او آفس کےباہر ہی عدالت لگالی

کرک : پولیس کا ملزم کےساتھ شرمناک سلوک،حوالدارنےڈی پی او آفس کےباہر ہی عدالت لگالی
January 10, 2017
کرک(92نیوز)کرک میں پولیس کا قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم سے انسانیت سوز سلوک سامنے آ گیا پولیس کے حوالدار نے ڈی پی او آفس کے سامنے خود ہی عدالت لگا لی اور ملزم سے شرمناک سلوک کرتا رہا نائنٹی ٹونیوزکی خبرپرڈی پی اوکرک نےواقعے کانوٹس لےکرتحقیقات کاحکم دےدیاہے۔ تفصیلات کےمطابق کرک میں پولیس حوالدار نے نامزد ملزم کو سزا دینے کے لئے خود ہی عدالت لگا لی اور خود ہی جج بن بیٹھا۔ حوالدار فیض اللہ نے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم سے انسانیت سوز سلوک کیا اور قانون کی دھجیاں اُڑاتا رہا ۔ پولیس اہلکار گن پوئنٹ پر ملزم کو مختلف جانوروں کی آوازیں نکالنے پر مجبور کرتا رہا جبکہ ملزم ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتا ہے۔ یہ سب کچھ اعلیٰ پولیس افسر کے دفتر کے سامنے کیا جاتا رہا ہے۔ نائنٹی ٹونیوزکی خبرپرڈی پی اوکرک نےافسوس ناک واقعےکانوٹس لےلیااورتحقیقات کےلئےکمیٹی بنادی ہے۔