Tuesday, April 23, 2024

کرک، نجی اسپتال میں گائنی مریضہ کی دوران آپریشن ویڈیو وائرل ہونے پر ہیلتھ کیئر کمیشن متحرک

کرک، نجی اسپتال میں گائنی مریضہ کی دوران آپریشن ویڈیو وائرل ہونے پر ہیلتھ کیئر کمیشن متحرک
July 17, 2020
پشاور (92 نیوز) کرک کے نجی اسپتال میں گائنی مریضہ کی دوران آپریشن بنائی گئی ویڈیو وائرل ہونے پر ہیلتھ کیئر کمیشن نے اسپتال کی بجائے صرف تین کمرے سیل کر دیئے۔ لوگوں کی عزتیں سوشل میڈیا پر اچھالی جا رہی ہیں اور ہیلتھ کیئر کمیشن کاغذی ثبوت تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ کرک سٹی کے ایک نجی اسپتال میں جنرل سرجن کی مبینہ طور پر گائنی کی سرجریز ہوتی رہیں اور اسی او ٹی میں آپریشن ٹیبل پر لیٹی خواتین کی ویڈیو بنتی رہیں جو وائرل بھی ہو گئیں۔ بجائے اس کے کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا، انتطامیہ نے ویڈیو وائرل ہونے کی شکایت درج کرا دی۔ ہیلتھ کئیر کمیشن کو کانوں کان خبر نہیں ہوئی۔ کئی ہفتے گزرنے کے باوجود جب کارروائی نہیں ہوئی تو شدید احتجاج کے بعد ہیلتھ کئیر کمیشن کی ٹیم کو ہوش آیا، وہ اسپتال پہنچے اور اسپتال کی بجائے صرف 3 کمرے سیل کر دیئے۔