Wednesday, May 15, 2024

کرک میں فائرنگ، باپ بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

کرک میں فائرنگ، باپ بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
December 5, 2020

کرک (92 نیوز) کرک میں فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

کرک کے علاقہ چوکارہ تخت نصرتی میں ایک وکیل کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افرا د جان کی بازی ہار گئے جاں بحق ہونے والوں میں ایڈوکیٹ ارسلا  خان ، اس کا بیٹا اور بھابھی شامل ہیں۔

فائرنگ سے دو اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ، جبکہ فائرنگ کرنے والے موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ پرانی عداوت کا شاخسانہ ہے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔