Saturday, May 4, 2024

کرک : باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ‘ جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 17 ہو گئی

کرک : باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ‘ جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 17 ہو گئی
January 4, 2016
کرک (92نیوز) کرک میں ٹریفک کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہوگئی۔ دلہن لینے جانے والوں کی میتیں پہنچنے پرشادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع کرک میں گزشتہ روز پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی۔ باراتیوں کی گاڑی کو پیش آنے والے المناک حادثے کے بعد بانڈہ داود شاہ کا گاو¿ں سوگ میں ڈوب گیا۔ حادثے میں بانڈہ داود شاہ کے جمعہ راز کے خاندان کے پانچ افراد بھی زندگی ہار گئے۔ بارات لے کر جانے والوں کی میتیں لائی گئیں توشادی کی خوشیاں منانے والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ افسوسناک حادثے پراہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ تعزیت کےلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔