Thursday, May 9, 2024

کرچی انتظامیہ کی  ملی بھگت سے غیر قانونی پارکنگ کاجنگل بن گیا

کرچی انتظامیہ کی  ملی بھگت سے غیر قانونی پارکنگ کاجنگل بن گیا
February 11, 2020
کراچی ( 92 نیوز )کراچی میں کے ایم سی ، ٹریفک پولیس اور پولیس کی ملی بھگت سے غیر قانونی پارکنگ کا جنگل بن چکا ہے  ، وزیر اعلیٰ سندھ کے سخت ترین احکامات کے باجود صدر میں شہریوں سے من مانی فیس وصول کی جانے لگی۔ کراچی میں  پلاٹ تو پلاٹ، سڑکیں بھی نہ چھوڑیں ،  کراچی میں پلاٹوں کے بعد سڑکوں کی بھی چائنا کٹنگ ہونے لگی ، غیرقانونی پارکنگ مافیا سرگرم ہو گیا جس کے باعث  سڑکیں کم پڑگئیں اور گاڑی چلانا مشکل ہوگیا ۔ فٹ پاتھ پر بھی قبضے سے  پیدل چلنے والے بھی پریشان  ہو گئے ، وزیراعلیٰ سندھ نے سڑکوں پر پارنگ کیخلاف برہمی کا اظہار کر ہی دیا  لیکن یہ نوٹس بھی صرف اعلان تک ہی محدود رہا ۔ شہر کے درجنوں علاقوں کی طرح صدر پاسپورٹ آفس کے قریب پارکنگ ختم نہ کی جاسکی ۔ پارکنگ مافیا شہریوں سے من مانی رقم بٹورنے میں مصروف ہے  ، گاڑی والوں سے 100 روپے اور موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر 20 روپے وصولی کی جارہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے مجبوری میں پیسے دینے پڑتے ہیں  لیکن مافیا کے کارندے شہریوں کی جیبوں پر نظر  رکھے رہتے ہیں  ،ٹریفک پولیس حکام نے بھی ہاتھ کھڑے کردیے  اور شہر کی 25 سے زائد مارکیٹوں میں پارکنگ کیلئے جگہ نہ ہونا اور پارکنگ ایریا پر قبضوں کو مسئلے کی جڑ قرار دے دیا ۔