Thursday, May 9, 2024

کرپٹ پریکٹسز الزام، الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کیخلاف کارروائی شروع کردی

کرپٹ پریکٹسز الزام، الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کیخلاف کارروائی شروع کردی
January 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے الزام کے تحت کارروائی شروع کردی، 14 جنوری کو طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس جاری کردیا، بلاول بھٹو 14 جنوری کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کے گوشواروں میں تضاد پر طلب کیا گیا ہے، انہیں کئی مرتبہ گوشواروں میں تضاد دور کرنے کا موقع دیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا۔