Sunday, September 8, 2024

کرپٹ مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائیگا : ڈی جی نیب سندھ

کرپٹ مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائیگا : ڈی جی نیب سندھ
January 12, 2016
کراچی(92نیوز)ڈائریکٹرجنرل نیب سندھ سراج النعیم نےکرپشن مافیا کےساتھ نرمی برتنےسےانکارکردیا،کہتےہیں کرپشن کرنےوالاکتنا ہی بااثرکیوں نہ ہو،اس کےخلاف بھرپورایکشن لیاجائےگا،ڈاکٹرعاصم کےخلاف ریفرنس بھی جلددائرکردیں گے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں ایک تقریب کےبعدمیڈیاسےگفتگومیں ڈی جی نیب سندھ سراج النعیم کاکہنا تھاکہ مخصوص لوگوں کونشانہ بنانےکےالزامات میں کوئی صداقت نہیں،غیرجانبدارانہ کارروائیاں کی جارہی ہیں،کرپٹ مافیا چاہےکتناہی بااثرکیوں نہ ہو،کوئی رعایت نہیں دی جائےگی۔ ڈی جی نیب کاکہناتھاکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کرپشن کاگڑھ ہے،منظورقادرکاکاکےخلاف شواہدحاصل کرلئےہیں،گرفتاری کیلئےانٹرپول سےرابطہ کریں گے،ڈاکٹر عاصم کےخلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہیں،جلدریفرنس دائر کردیاجائےگا۔ ان کاکہناتھاکہ پلی بارگین کےتحت رہائی پانےوالےملزموں سےایک ایک پائی وصول کرچکےہیں،کرپٹ مافیا کےخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔