Thursday, May 9, 2024

کرپٹ عناصر کا احتساب، عوامی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات ہیں، وزیراعظم

کرپٹ عناصر کا احتساب، عوامی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات ہیں، وزیراعظم
January 31, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کا احتساب، شفافیت اور ریفارمز کیساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود بھی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے ماہر قانون بابر اعوان نے پرائم منسٹر آفس میں ملاقات کی، بابر اعوان نے وزیراعظم کو مختلف آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی۔ دوران گفتگو وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی، شفافیت اور ریفارمز حکومت کی سب سے بڑی ترجیحات ہیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ اداروں کا نام ریاست بھی ہے اور جمہوریت بھی، ادارے اتنے مضبوط کردوں گا جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے کرپٹ ملک لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے، احتساب کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے،،،احساس پروگرام کے تحت نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں گے، بابر اعوان نے کہا کہ احتساب اور ریفارمز کا ایجنڈا حکومت کی درست سمت کا تعین ہے، معاشی حالات میں بہتری کے لئے حکومت نے بر وقت اقدامات اٹھائے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ قومی اور عالمی سطح پر معیشت کے مثبت اعشاریے حوصلہ افزاء ہیں،حالات میں بہتری کے ثمرات جلد عام عوام تک پہنچ سکیں گے۔