Friday, April 26, 2024

کرپٹ عناصر نے عوام اور تاجروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، میاں اسلم اقبال

کرپٹ عناصر نے عوام اور تاجروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، میاں اسلم اقبال
July 25, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کرپٹ عناصر نے عوام اور تاجروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ میاں اسلم اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کو احتجاج کیلئے بندے ہی نہیں مل رہے۔ تاجروں نے احتجاج کی کال مسترد کر دی۔ مال روڈ پر ٹریفک رواں دواں ہے، تمام مارکیٹیں کھلی ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کرپشن کی فائلیں اٹھا کر شور کرنے والے اپنی فائلوں میں دب جائیں گے ۔ ملک کی مخالفت کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب دینگے۔ ان کا کہنا تھا کیا اپوزیشن عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ پر یوم سیاہ منا رہی ہے؟۔ یوم سیاہ اس وقت منانا چاہیے تھا جب مودی کو نواز شریف کے نواسے کی شادی پر بلایا گیا۔ ایک دوسرے کے خلاف تقریریں کرنے والے پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ شہباز گل بولے مریم نواز آج بھی مجرم ہیں، الیکشن نہیں لڑ سکتیں۔ جلسے کیلئے لوگوں سے پیسے مانگے گئے۔