Tuesday, May 21, 2024

کرپٹ افراد پر ہاتھ ڈالیں تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے ،فواد چودھری

کرپٹ افراد پر ہاتھ ڈالیں تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے ،فواد چودھری
October 13, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالیں تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے ، کسی چور اور ڈاکو کو نہیں چھوڑیں گے  ، سب کا احتساب ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ، شریف خاندان کا مستقبل مخدوش ہے جب کہ ن لیگ ٹوٹ کا شکار ہے ، اسے نئی قیادت تلاش کرنی چاہیے۔ فواد چودھری نے کہا کہ  ہمیں 40 دن میں قرضہ لینا پڑا جس کی ذمہ دار سابقہ حکومت ہے،  اس سال ہمیں 8 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج وزیراعظم نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کیا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کم ہو گی ۔