Friday, April 19, 2024

کرپشن کےخلاف ہماری تحقیقات ہوش اڑا دیں گی ، فواد چودھری

کرپشن کےخلاف ہماری تحقیقات ہوش اڑا دیں گی ، فواد چودھری
April 16, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کرپشن کےخلاف ہماری تحقیقات ہوش اڑادیں گی۔

 وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین پر طنز کے تیر چلا دیے۔ انہوں نے کہا ماضی میں شریف  خاندان اور زرداری نے کرپشن کی انتہا کی۔ کرپشن کےخلاف ہماری تحقیقات ہوش اڑا دیں گی۔

 وزیر اطلاعات نے کہا دونوں پارٹیوں کے کابینہ کے ارکان بھی ملوث ہیں۔ منی لانڈرنگ کے تمام مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

 کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم کی منظوری نہیں دی جا سکی۔ ارکان  اریمنسٹی اسکیم کا شق وار جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ اسکیم پر کل خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز میں 6 کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔