Friday, April 19, 2024

کرپشن کے کینسر نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب ‏

کرپشن کے کینسر نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب ‏
March 19, 2019

لاہور ( 92 نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کرپشن کے کینسر نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں،کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا،ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کا احتساب ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے ۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کا احتساب ضروری ہے ۔