Friday, May 10, 2024

کرپشن کے سوال پر کانپتی ٹانگیں ہارڈ ٹاک میں پوری دنیا دیکھ چکی، شہباز گِل

کرپشن کے سوال پر کانپتی ٹانگیں ہارڈ ٹاک میں پوری دنیا دیکھ چکی، شہباز گِل
December 7, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہتے ہیں کرپشن کے سوال پر کانپتی ٹانگیں ہارڈ ٹاک میں پوری دنیا دیکھ چکی۔

معاون خصوصی شہباز گِل نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی شناخت کرپشن زدہ ریجیکٹڈ ٹولے سے زیادہ کچھ نہیں۔ پی ڈی ایم کے ناکام جلسے آپ کے پِٹے ہوئے بیانیے کا مظہر ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آدھے مفرور، آدھے ضمانتی استعفیٰ لینے کی بات کرتے ہیں۔ عوام کا حق مارنے والے عوامی مسائل کیا جانیں؟۔ ڈھٹائی سے کورونا پھیلاؤ کا باعث بننے والے عوام کیلئے خطرہ ہیں۔