Friday, March 29, 2024

‏کرپشن کے سمندر میں غوطے کھانے والی ن لیگ اپنے اعمال کے بھنور میں پھنس چکی ہے، فردوس عاشق

‏کرپشن کے سمندر میں غوطے کھانے والی ن لیگ اپنے اعمال کے بھنور میں پھنس چکی ہے، فردوس عاشق
July 20, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ‏کرپشن کے سمندر میں غوطے کھانے والی ن لیگ اپنے اعمال کے بھنور میں پھنس چکی ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1152468781815554048 فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا عوام کے مال کو جونکوں کی طرح چوسنے والوں نے آج پھر اثاثے بچاؤ بیٹھک لگا لی ہے۔ موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1152468922001756160 معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ‏موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے۔ سیاست کے 12 ویں کھلاڑی فضل الرحمان انکی کشتی کیسے پار کریں گے۔ انہوں نے کہا جو پارلیمان سے باہر ہوں وہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی میں کیا معاونت کریں گے۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1152469016834973696 فردوس عاشق اعوان نے کہا نئے پاکستان میں ادارے بااختیار اور قانون مافیا کے چنگل سے آزاد ہو چکا ہے۔