Saturday, April 20, 2024

کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ رواں دواں

کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ رواں دواں
May 26, 2016
  روہڑی(92نیوز)کرپشن سے پاک پاکستان کے نعرے کے ساتھ جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے لاہور اسٹیشن پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ٹرین مارچ کراچی جا سکتا ہے تو اس کا رخ اسلام آباد کی جانب بھی ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پشاور سے شروع ہونے والے  مارچ کو لاہور اسٹیشن  پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے  اگلی منزل کی جانب  رُخصت کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپٹ اشرافیہ کو جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ کرپشن فری پاکستان ٹرین  مارچ کوٹ لکھپت،  رائے ونڈ اسٹیشنز سے ہوتے ہوئے اوکاڑہ پہنچا، کوٹ رادھا کشن اسٹیشن پر دھکم پیل کے باعث امیر جماعت اسلامی زخمی ہو گئے۔ ساہیوال  پہنچنے پر  مارچ  کے شرکا   کا  کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا اس موقع پر قائدین نے کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔ ٹرین مارچ چیچہ وطنی، میاں چنوں،  ملتان، شجاع آباد، لودھراں، بہاولپور اور رحیم یار خان پہنچنے پر بھی کارکنوں نے  پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا۔ ٹرین مارچ کے شرکا  رات روہڑی   میں رکنے کے بعد  تیسرے اور  آخری مرحلے کے لئے  جمعہ کی  صبح  کراچی کے لئے روانہ  ہو  ں گے ۔ ۔