Thursday, May 9, 2024

کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کا ٹھیکہ عمران خان نے لیا ہوا ہے ، شاہ محمود قریشی

کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کا ٹھیکہ عمران خان نے لیا ہوا ہے ، شاہ محمود قریشی
May 12, 2021

ملتان (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کا ٹھیکہ عمران خان نے لیا ہوا ہے۔ اس جہاد میں تمام اداروں کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہو گی۔

 ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا نوازشریف لندن میں چل پھر رہے ہیں مگر واپس نہیں آئے۔ عدالت انکی گارنٹی دینے والے شہبازشریف سے پوچھے۔

 انہوں نے کہا شہبازشریف کی بیرون ملک جانے کی کوشش ہے۔ انہیں مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔ نوازشریف کی واپسی سے متعلق شہبازشریف کی گارنٹی ہوا میں اڑ گئی۔ ہم نے شہبازشریف کو جانے کی اجازت دی تو کہا جائے گا مک مکا ہو گیا۔