Tuesday, April 23, 2024

کرپشن کے خاتمے کے لیے پاکستان ریلویز میں لیگل سیل بنانے کا فیصلہ

کرپشن کے خاتمے کے لیے پاکستان ریلویز میں لیگل سیل بنانے کا فیصلہ
July 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) کرپشن کے خاتمے کے لیے پاکستان ریلویز کا بھی بڑا فیصلہ آ گیا۔ کرپٹ افسران کو پکڑنے کیلئے لیگل سیل بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت ریلوے میں سینکڑوں افسران کے مختلف نوعیت کے کیسز عرصہ دراز سے زیر التوا کا شکار تھے۔ لیگل سیل سے ریلوے کے زیر التوا کیسز کا فوری حل نکلے گا، جبکہ کرپٹ افسران کو کڑی سزا بھی ملے گی۔ وزارت ریلوے کے مختلف محکموں سے افسران کو لیگل سیل میں شامل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے حکم پر لیگل سیل بنایا جارہا ہے۔ کراچی ڈویژن میں بھی لیگل سیل قائم کرنے کا امکان ہے۔