Wednesday, April 24, 2024

کرپشن کے خاتمے کی بات کریں تو اپوزیشن کا احتجاج کیوں شروع ہو جاتا ہے ، فواد چودھری

کرپشن کے خاتمے کی بات کریں تو اپوزیشن کا احتجاج کیوں شروع ہو جاتا ہے ، فواد چودھری
November 14, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کی بات کریں تو اپوزیشن کا احتجاج کیوں شروع ہو جاتا ہے ۔ یہ لوگ تو پاکپتن میں بابا فرید ؒ کی زمین بھی کھا گئے ۔ سینیٹ میں دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ  کرپشن اور جعلی اکاؤنٹس کی بات کرتے ہیں تو ایوان کا ماحول خراب ہو جاتا ہے ۔اپوزیشن اُن کے بارے میں گزشتہ روز استعمال کی گئی زبان پر معافی مانگے ، مشاہداللہ یا اُن کی جماعت معافی مانگے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ کا فواد چودھر ی کو پارلیمانی زبان استعمال کرنے کی ہدایت  کردی ۔ فواد چودھری کی تقریر کے دوران اپوزیشن  نے خوب شور شرابا کیا تو وزیراطلاعات نے بھی کہا کہ کرپشن کی بات کرتے ہیں تو ایوان کا ماحول خراب ہو جاتا ہے ،یہ اربوں ڈالر کھا گئے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ فواد چودھری نے چیئرمین سینیٹ سے معاشی دہشتگردی کے خلاف کمیٹی بنانے کا مطالبہ  بھی کیا ۔ تقریر کے دوران چیئرمین سینیٹ اور فواد چودھری کے درمیان نوک جھوک ہوئی ، فواد چودھری اور عثمان کاکڑ کے درمیان بھی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ،فواد چودھری اپوزیشن رہنماؤں کی کرپشن اور جعلی اکاؤنٹس کی بات کرتے رہے تو اپوزیشن سینیٹ  کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئی  ۔