Sunday, June 2, 2024

کرپشن کے باوجود کئی ملکوں نے سیاسی استحکام سے ترقی کی، احسن اقبال

کرپشن کے باوجود کئی ملکوں نے سیاسی استحکام سے ترقی کی، احسن اقبال
September 21, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) ٹی20 نہیں ٹیسٹ میچ، وزیر داخلہ احسن اقبال نے ترقی کا حل بتا دیا۔ کہتے ہیں کئی ملکوں نے کرپشن کے باوجود سیاسی استحکام سے ترقی کی۔ کرپشن ناسور بن چکی، خاتمہ کرنا ہوگا۔ پاکستان نے دہشتگردوں کامحاصرہ کرلیا۔ یہی اصل تبدیلی ہے۔

اسلام آباد میں عالمی یوم امن کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران وزیرداخلہ احسن اقبال کی دبے لفظوں میں مخالفین پر تنقید۔ کہنے لگے پاکستان میں تجربے اور ٹی 20 کے چوکے چھکے بند نہ ہوئے تو ترقی کا خواب حقیقت نہیں بن سکتا۔

احسن اقبال نے کہا کہ امن کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ پاکستان نے 70 سال غیروں کی جنگ لڑی۔ 2013ء میں دہشتگردوں نے پاکستان کا لیکن آج پاکستان نے دہشتگردوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

تقریب کے دوران دہشتگردی کی روک تھام کے حوالے سے مباحثہ بھی ہوا۔ سکول کے بچوں نے تقاریر، ٹیبلو اور ڈاکومنٹریز کے ذریعے امن کا پیغام دیا۔

وزیرداخلہ احسن اقبال نے امن اور ترقی سے متعلق طلبہ کمیٹی کی بنیاد بھی رکھی۔