Friday, May 10, 2024

کرپشن کے باعث دنیا بھر میں لوگ غربت کا شکار ہو رہے ہیں ، چیئرمین نیب

کرپشن کے باعث دنیا بھر میں لوگ غربت کا شکار ہو رہے ہیں ، چیئرمین نیب
June 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کرپشن کے باعث دنیا بھر میں لوگ غربت کا شکار ہو رہے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کرتا ہے۔ دنیا بھر میں بدعنوانی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا مالی احتساب، شفافیت اور دیانتداری سے متعلق اعلیٰ سطح کے پینل کی حالیہ رپورٹ سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیاسی اور سرکاری کرپشن ، جرم اور ٹیکس چوری کی وجہ سے ہر سال کھربوں ڈالر ہر ترقی پذیر ممالک سے باہر منتقل کئے جاتے ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا سالانہ سات ہزار ارب ڈالر ترقی پذیر ممالک سے چوری ہوکر بیرون ملک منی لانڈر ہوتے ہیں۔ دنیا میں کم از کم 2.6 ٹریلین ڈالر سالانہ کرپشن کا تخمینہ لگایا جاتا ہے جو کہ دنیا کی مجموعی جی ڈی پی کا لگ بھگ 5 فیصد ہے۔

جاویداقبال کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف عالمی سطح پر جنگ کو تقویت دینے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو مؤثر اور مستحکم بنانا ضروری ہے۔

چیئرمین نیب  نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کرپشن  کو روکنے اور کھوج لگانے کے بعد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے اور مجرمانہ اثاثے ریکور کرنا بھی ضروری ہے۔