Wednesday, May 8, 2024

کرپشن کے الزامات ، میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز 90 دن کے لیے معطل

کرپشن کے الزامات ، میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز 90 دن کے لیے معطل
May 17, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کرپشن کے الزامات ، وفاقی حکومت نے میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کو 90 دن کے لیے معطل کر دیا۔ کرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مئیر اسلام آباد شیخ انصرعزیز کو معطل کر دیا گیا ۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد مئیر اسلام آباد  کو 90 دنوں  کے لیے معطل  کیا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ شیخ انصرعزیز کو معطل کرنے کی سمری کی منظوری کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے دی۔ اس اقدام کا  مقصد شیخ انصر کے خلاف صاف شفاف انکوائری کرنا ہے ۔ لوکل گورنمنٹ کمیشن نے مئیر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔ مئیر کیخلاف ریفرنس چیف میٹروپولیٹین آفیسر سیدہ شفق ہاشمی نے دائر کیا تھا۔ مئیر اسلام آباد  کیخلاف انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈا میں چار کروڑ کی کرپشن پر ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ ڈی ایم اے میں اشتہاراتی بورڈز کی ٹیکس وصولی میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن پر مبنی ذیلی کمیٹی نے رپورٹ دی تھی۔ ذرائع کے مطابق مئیر اسلام آباد شیخ انصر نے اپنی معطلی کے خلاف عدالتی ‏جنگ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں لیگل ٹیم کل درخواست ‏دائر کرے گی۔