Sunday, May 19, 2024

کرپشن کے الزامات، صومالیہ کے صدر نے وزیراعظم کو معطل کردیا

کرپشن کے الزامات، صومالیہ کے صدر نے وزیراعظم کو معطل کردیا
December 28, 2021 ویب ڈیسک

موغادیشو (92 نیوز) صومالیہ کے صدر نے کرپشن کے الزامات پر وزیراعظم کو معطل کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق صومالیہ کی میرین فورس کے کمانڈر کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ صدارتی دفتر نے وزیراعظم کو ہٹائے جانے کی تصدیق کردی۔

صدارتی بیان کے مطابق وزیراعظم زمینوں پر قبضے کے کیس میں مداخلت کر رہے تھے۔ دوسری جانب وزیراعظم نے صدارتی فیصلے کو اشتعال انگیزی قرار دے دیا۔