Monday, September 16, 2024

کرپشن کیسوں میں صرف کراچی یا سندھ سے ہی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، آرمی چیف راحیل شریف نوٹس لیں:الطاف حسین

کرپشن کیسوں میں صرف کراچی یا سندھ سے ہی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، آرمی چیف راحیل شریف نوٹس لیں:الطاف حسین
August 27, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کرپشن کے کیسوں میں صرف کراچی یا سندھ سے ہی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کیا کرپشن کی لعنت صرف سندھ یا کراچی میں ہے۔ کچھ لوگ آپریشن کا رخ غلط سمت میں موڑ رہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس بات کا نوٹس لیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ صرف ایم کیو ایم میں برائیاں تلاش کی جارہی ہیں جبکہ اب تک گرفتاریاں صرف سندھ یا کراچی میں کی گئی ہیں اور صوبائی حکومت بزدل بن کر بیٹھی ہے۔ میں کل بھی پاکستان کا خیرخواہ تھا اور آج بھی ہوں، پاکستان کو مضبوط ومستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہوں۔