Wednesday, May 1, 2024

کرپشن کیسز میں ملزمان کی ضمانتوں کاکیس،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نیب حکام پر برہم

کرپشن کیسز میں ملزمان کی ضمانتوں کاکیس،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نیب حکام پر برہم
January 10, 2019
کراچی ( 92 نیوز)کرپشن کیسز میں ملزمان کی ضمانتوں کے کیس  میں  چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ  نیب حکام پر برہم  ہو گئے ، ریمارکس دیے کہ   لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں ، تفتیشی افسران کو  6 ماہ کیلئے جیل بھیج دیں تو پورا قانون جان جائیں گے ، کارکردگی یہی رہی تو ڈی جی نیب کو طلب کر لیتے ہیں ۔ سندھ ہائیکورٹ نے سابق جیالے رکن سندھ اسمبلی کے کیس میں نیب کے تفتیشی افسر پر شدید برہمی کا اظہار کیا ،  چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ  نے ریمارکس دیے کہ 3 سال سے تفتیشی افسر ہیں  ، لیکن بنیادی باتیں معلوم نہیں ،اپ کو 6 ماہ کیلئے جیل بھیج دیں تو پتہ لگ جائے گا ۔ عدالت نے عرفان علی سے استفسار کیا کہ  آپ 3 سال سے تفتیشی افسر ہیں، انویسٹی گیشن سے متعلق کیا تجربہ ہے ؟، بنیادی باتیں معلوم نہیں تو کس طرح تفتیشی افسر بن گئے ؟۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کو جیل میں ہونا چاہئے ، 6 ماہ جیل میں رہیں گے تو پتہ لگ جائے گا ،آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ نہ آئے تو جیل بھیج دیں گے ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ بابل بھیو اور ڈرائیور کے ذریعے ٹھیکداروں کے پیسوں کی غیرقانونی ٹرانزیکشن ہوئی ،  ملزمان پر 4 کروڑ 80 لاکھ زائد کی کرپش کا الزام ہے ، جبکہ 2 ملزمان مفرور ہیں ۔