Friday, May 3, 2024

کرپشن کیس: ملزمان انعام اکبر اور یوسف کابرو کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا

کرپشن کیس: ملزمان انعام اکبر اور یوسف کابرو کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا
January 3, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے پانچ ارب چھہترکروڑ روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار انعام اکبر اور یوسف کابورو کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے ملزم انعام اکبر کی میڈیکل چیک اپ سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

کرپشن کیس میں گرفتار انعام اکبر اور یوسف کابرو کو بغیر ہتھکڑی لگائے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیب کے تفتیشی افسرنے پولیس پوچھا کہ ملزمان کو ہتھکڑی کیوں نہیں لگائی۔

پولیس اہلکاروں نے انعام اکبر کو ہتھکڑیاں لگانے کی کوشش کی توملزم نے ہتھکڑیاں پہننے سے انکار کردیا۔

عدالت میں پیش ہوتے ہی انعام اکبر کی فرمائیشیں شروع ہوگئیں۔ میڈیکل چیک اپ اور بی کلاس کی درخواستیں جمع کرادیں۔

تفتیشی افسر نےعدالت کو بتایا کہ ملزم کا چیک اپ کروا لیا وہ بالکل صحت یاب ہے۔

عدالت نے انعام اکبرکی میڈیکل سے متعلق درخواست مسترد کردی اور کہا کہ جیل میں طبی سہولیات موجود ہیں، وہاں چیک اپ کرائیں۔

عدالت نے ملزم انعام اکبر اور یوسف کابرو کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔ ملزمان کمرہ عدالت سے باہر آئے تب بھی ہاتھوں میں ہتھکڑی نہیں لگی ہوئی تھی۔

پولیس نے عجب منطق پیش کی، کہا کہ ہتھکڑیوں کا سائز چھوٹا ہے۔ ملزمان کو بے ہتھکڑی لگائے جیل منتقل کردیا گیا۔