Thursday, April 25, 2024

کرپشن کیخلاف کئے گئے وعدے پورے کرینگے،ایک ایک پائی کا حساب ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

کرپشن کیخلاف کئے گئے وعدے پورے کرینگے،ایک ایک پائی کا حساب ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب
December 13, 2018
|لاہور(92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف کئے گئے تمام وعدے پورے کرتے ہوئے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے ، جس جس نے سرکاری پیسے دینے ہے اسے نوٹس جاری کریں گے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  سابق وزیر اعلیٰ کے چار آفسز تھے ، ہم مہینہ 30 لاکھ روپے بچت کر رہے ہیں ۔  ہم نے حکومت میں آنے کے بعد سب سے پہلے تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  اینٹی انکروچمنٹ سے جو بھی زمین واگزار ہو رہی ہے اسکا ایک بینک بنے گا اور مختلف محکموں کو دیں گے، بحریہ ٹاؤن کے خلاف بھی تین کیسز بھی سامنے آئیے ہیں،بحریہ ٹاؤن نے اوقاف کی زمین پر بھی قبضہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ  پانچ ارب روپے کی زمین جعلسازی کے ذریعے فروخت ہوئی،  سب سے زیادہ ڈیرہ غازی خان میں زمین واگزار کروائی، واگزار کرائی جانے والی زمین کی مالیت پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کی ہے۔